Live Updates

کراچی، عوام کاخون نچوڑکروزیر خزانہ کو ہٹایا گیا، محمد ثروت اعجاز قادری

غریب دشمن فیصلے معطل کئے جائیں ،گیس ،بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ملک میںبلند ترین مہنگائی ہوئی ہے ،عوام دوست پالیسیوں کو پست پشت ڈال کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اشاروں پر پالیسیاں بنائی گئیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 19 اپریل 2019 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کاخون نچوڑکروزیر خزانہ کو ہٹایا گیاغریب دشمن فیصلے معطل کئے جائیں ،گیس ،بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ملک میںبلند ترین مہنگائی ہوئی ہے ،عوام دوست پالیسیوں کو پست پشت ڈال کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اشاروں پر پالیسیاں بنائی گئیں ،عوام کو ریلیف دینے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے دعوئے دھرے رہ گئے عوام کو مزید مشکلات میں مبتلا کیا گیا ،ریاست مدینہ طرز حکمرانی تو عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرتی ہے مگر موجودہ پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی تھیں ،اسعد عمر کے مہنگائی کرنے کے تمام احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے ،ڈالر کی اُڑان کو روکنے کیلئے میڈان پاکستان پالیسیاں بنانا ہونگی ،قرضوں کے بجائے سرمایہ داروں کو ملک میں سرمایہ کاری ،انڈسٹریز لگانے کے مواقع اور مکمل تحفظ دیا جائے ،وزارتوں کو ردوبدل سے کام نہیں چلے پالیسی عوام دوست بنانے کیلئے بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا ہوگا ،وزیر اعظم عمران خان ترجیعات بدلیں چہرے بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا ،سسٹم کو بہتر اور کرپشن کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار وزارتوں کی تبدیلی پر تبصر ہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کو اب بھی مشورہ دے رہے ہیں اگر معاشی طور پر عوام کو ریلیف دیا جائے ،بجلی گیس ادویات کو سستا اور ضرورت اشیا ء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ،عوام نے موجودہ حکمرانوں پر جو اعتماد کیا تھا اسے ٹھیس پہنچی ہے ،حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ عوام میں اپنا اعتماد بحال کرنے کیلئے عوامی سوچ وامنگ کے تحت کام کرئے ،انہوں نے کہا کہ قومی وقار کو بلند کرنا ہے تو بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی ،بیرونی قرضے کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں ،ملک کی تاریخ میں جتنے بھی قرضے لئے گئے اس کا بوجھ غریب عوام کو ہی اٹھاناپڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل پر انحصار کرکے ترقی وخوشحالی کے لئے حکومت کو نئی لگن کے ساتھ جدوجہد کرنا ہوگی۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات