Live Updates

وزیراعظم نے نئے وزیراعلی پنجاب کیلئے نام فائنل کر لیے

عثمان بزدار کو 2 ماہ کی مہلت دی گئی ہے، کارکردگی بہتر نہ کرنے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان نے 3 سے 4 نام فائنل کیے ہیں، ان ہی ناموں میں سے کسی ایک اور پنجاب کی وزارت اعلی سونپ دی جائے گی: صحافی حبیب اکرم

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 اپریل 2019 22:13

وزیراعظم نے نئے وزیراعلی پنجاب کیلئے نام فائنل کر لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم نے نئے وزیراعلی پنجاب کیلئے نام فائنل کر لیے، صحافی حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو 2 ماہ کی مہلت دی گئی ہے، کارکردگی بہتر نہ کرنے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان نے 3 سے 4 نام فائنل کیے ہیں، ان ہی ناموں میں سے کسی ایک اور پنجاب کی وزارت اعلی سونپ دی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حبیب اکرم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے وزیراعلی پنجاب کیلئے 3 سے 4 نام فائنل کر لیے ہیں۔

حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ایک آخری موقع دیا گیا ہے۔ حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو 2 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ حبیب اکرم کہتے ہیں کہ اگر عثمان بزدار 2 ماہ کے دوران اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، تو وزیراعظم نے جو 3 سے 4 نام فائنل کیے ہیں، ان میں سے کسی ایک اور وزیراعلی پنجاب بنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد اب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک سے دو روز میں باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ جبکہ اس حوالے سے معروف اور سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے بھی اسی قسم کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حامد میر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اگر عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹایا گیا، تو ان کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات