Live Updates

امام کعبہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات سے انکار کر دیا

سینئیر صحافی ذوالفقار راحت نے پوری کہانی بیان کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اپریل 2019 13:44

امام کعبہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات سے انکار کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2019ء) : نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے کہا کہ مریم نواز اور مریم اورنگزیب کے بار بار ٹویٹس آ رہے ہیں لیکن میرے نزدیک نئے اور پُرانے پاکستان میں کافی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اپنی غلطیوں کو تسلیم کر رہا ہے اور اس کی روشنی میں نئے فیصلے کر رہا ہے۔

عمران خان کی کوئی غلطی مسلم لیگ ن کی خوبی نہیں بن سکتی کیونکہ عمران خان زیروٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک فیصد بھی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔ پُرانے پاکستان میں غلطی کو تسلیم کرنے اور استعفے لینے کا رواج ہی نہیں تھا لیکن نئے پاکستان میں استعفے بھی لیے جا رہے ہیں اور غلطی بھی تسلیم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن حالات میں ہم رونا دھونا کر رہے ہیں ان میں ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ پنجاب بینک میں ایک عرصہ سے ن لیگ کا ایک مافیا بیٹھا ہوا تھا۔

اُس میں تبدیلی یہ آئی ہے کہ طالب رضوی نام کے سینئیر اور ماہر بینکر کی پنجاب بینک کے صدر کے طور پر تعیناتی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ ان کے والد صاحب ایم ڈی پی ٹی وی تھے، اور انہیں تمغہ امتیاز بھی ملا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک باقاعدہ طریقہ کار سے گزرنے کے بعد میرٹ پر طالب رضوی کا انتخاب کیا جن کا ایک پیشہ ورانہ کیرئیر ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو ہی کریڈٹ دینا چاہئیے کہ انہوں نے سب سے بڑے صوبے میں پنجاب بینک کے صدر کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر کیا ہے۔ تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے مزید کہا کہ ایک خبر یہ بھی ہے کہ امام کعبہ کے دورہ پاکستان کے دوران انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے قائل کرنے کی کافی کوشش کی گئی لیکن اطلاعات کے مطابق انہوں نے معذرت کر لی اور ملاقات سے انکار کر دیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات