Live Updates

پنجاب کابینہ میں تبدیلی میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

پنجاب میں بڑی تبدیلی لانے میں تاخیر کی وجہ عثمان بزدارکے متبادل پر اتفاق نہ ہونا ہے،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں اتحادی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ حامد میر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 اپریل 2019 16:32

پنجاب کابینہ میں تبدیلی میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2019ء) : سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پنجاب میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے اور اس میں دیر کی وجہ عثمان بزدار کے متبادل پر اتفاق نہ ہونا ہے۔اس لیے پنجاب میں تبدیلی لانے پر مشکل ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مرکز کی نسبت تبدیلی لانے میں مشکل ہو رہی ہے۔

کیونکہ تحریک انصاف میں عثمان بزدار کے متبادل نام پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔تاہم تحریک انصاف کی قیادت کچھ دنوں سے پنجاب میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ کیا عثمان بزدار کو ہٹایا جارہا ہے تو عمران خان نے جواب دیا کہ پنجاب میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔

(جاری ہے)

لیکن بطور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی یہی بات کی تھی کہ وفاقی کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی۔لیکن وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی میں خطاب کرتے ہوئے ایک اشارہ بھی دیا تھا اور یہ اشارہ نہ صرف وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے لئے تھا بلکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے لیے بھی تھا۔حامد میر کا کہنا تھا کہ اس بات کا انتظار کرنے کی بجائے کہ عثمان بزدار کبھی نہ کبھی ڈلیور کرنا شروع کردیں گے، اس سے بہتر ہے کہ ان کے متبادل کوئی ایسا شخص لایا جائے جیسے تجربہ ہو۔

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں اتحادیوں سے بات چیت بھی شروع کردیا ہے۔جب کہ دوسری جانب صحافی حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو 2 ماہ کی مہلت دی گئی ہے، کارکردگی بہتر نہ کرنے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان نے 3 سے 4 نام فائنل کیے ہیں، ان ہی ناموں میں سے کسی ایک اور پنجاب کی وزارت اعلی سونپ دی جائے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات