کراچی سے پشاور جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی
بم کی اطلاع موصول ہونے پر جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی اور جہاز کلیئر قرار دے دیا گیا
سمیرا فقیرحسین پیر 22 اپریل 2019 13:34
(جاری ہے)
پشاور ائیرپورٹ پر لینڈ ہوتے ہی سکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا تھا جبکہ بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جنہوں نے طیارے میں بم یا کسی دھماکہ خیز مواد کی سرچنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے طیارے کے کارگو ایریا کو سرچ کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جہاز کی مکمل تلاشی لینے کے بعد محفوظ قرار دے دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے کراچی سے اُڑان بھرنے کے بعد کپتان کو طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کپتان نے لینڈنگ سے قبل ہی کنٹرول ٹاور کو بم کی موجودگی کی اطلاع سے متعلق آگاہ کر دیا تھا، یہی وجہ تھی کہ طیارے کو رن وے سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 23 نومبر 2015ء کو پشاور سے دبئی جانے والی شاہین ائیر انٹرنیشنل کی پرواز کو بھی بم کی اطلاع پر روک دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.