20سے زائد ملکی وغیر ملکی کمپنیاںگیس کے شعبہ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے ‘ غیاث عبد اللہ پراچہ
ملٹی نیشنل کمپنیاں نئے ٹرمینل بنانے،پائپ لائنیں بچھانے اور گیس سپلائی کی خواہاں ہیں‘ مرکزی رہنما آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن
پیر 22 اپریل 2019 23:57
(جاری ہے)
غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری سے صنعت، زراعت اور سی این جی کے شعبوں میں نئی جان پڑ جائے گی، حکومت کو ٹیکس کی مد میں بھاری آمدنی ہو گی، روزگار بڑھے گا،گیس کے شعبہ میںکرپشن ختم ہو جائے گی، سوئی نادرن اور سوئی سدرن کا کام بہتر اورمنافع بڑھ جائے گا جبکہ گردشی قرضہ کم ہو جائے گا۔
مسابقت کی فضا پیدا ہونے سے صارفین کے پاس مختلف کمپنیوں سے گیس خریدنے کا آپشن ہو گا، نئے ٹرمینل بننے سے بندرگاہ ترقی کرے گی اور درامد شدہ گیس جو فرنس آئل سے سستی ہے کے استعمال سے بجلی سستی ہوجائے گی جس سے حکومت کو توانائی کے سیکٹر میںسبسڈی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ آئین کے مطابق صوبوں کی گیس صوبے میں ہی رہے گی ۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ جو غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں ان میں ایکسون موبل، مٹسوبشی، ٹریفی گورا، ای این آئی، ویٹو، گنور، پیٹروناس اور قطر گیس شامل ہیںجن میں سے کئی اے پی سی این جی اے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ مقامی کمپنیوں میں ایسوسی ایٹڈ گروپ، سفائر گروپ، اینرگیس، اینگرو انرجی، ہال مور اور بحریہ فائونڈیشن شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ کئی کثیر القومی اور مقامی کمپنیاں پہلے سے گیس کے شعبہ میں کام کر رہی ہیں جنھیں اپنا کام مزید پھیلانے کے لئے حکومت کی اجازت درکار ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.