مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا انکشاف
انتخابات میں کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل کرنے والی جماعتوں ،رہنماؤں کی رپورٹس تیار کر لی گئیں
سمیرا فقیرحسین منگل 23 اپریل 2019 11:45
(جاری ہے)
مصدقہ ذرائع کے مطابق اہم اداروں کی طرف سے بننے والی رپورٹس میں کہا گیا کہ پنجاب میں سابقہ دور میں ن لیگ کے کئی اہم رہنماؤں کے نہ صرف کا لعدم تنظیموں سے رابطے تھے بلکہ کئی حلقوں میں ان رہنماؤں کے کہنے پر کا لعدم تنظیموں کے کارکنوں نے سپورٹ بھی کی جبکہ 2013ء کے انتخابات میں سندھ اور بلوچستان کے 35 سے زائد حلقوں میں پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کو بھی ان کی سپورٹ حاصل رہی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اکیس اُمیدوار بھی اس سے فیض یاب ہوئے ۔ 2018ء کے انتخابات میں بھی تمام تر ہدایات پابندیوں کے باوجود تمام بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مختلف اُمیدواروں نے شیڈول فور میں شامل افراد سے نہ صرف ملاقاتیں کیں بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں کے دفاتر تک ان افراد نے کھولے ہوئے تھے ۔ تمام ثبوت ہونے کے باوجود بھی کسی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے کویہ شکایت نہیں کی ۔ یہی نہیں بلکہ بلدیاتی انتخابات میں جو کونسلر، چیئرمین ، وائس چیئرمین منتخب ہوئے تھے ان میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے افراد نے نہ صرف ا لیکشن میں حصہ لیا جن کے نام فورتھ شیڈول میں شامل تھے بلکہ ان میں سے بہت سے منتخب ہو کر آ ج بھی کام کر رہے ہیں ۔ کئی اراکین اسمبلی ،سابق و موجودہ وزراء اور تگڑے سیاستدانوں کے پرائیوٹ سکیورٹی گارڈز میں بھی کا لعدم تنظیموں کے افراد موجود ہیں اور ان کو سیاسی سر پرستی کی وجہ سے پولیس آج تک کچھ نہیں کہہ سکی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.