نیب نے ڈاکٹر ڈنشاہ کو کراچی سے گرفتار کر لیا

منگل 23 اپریل 2019 20:07

نیب نے ڈاکٹر ڈنشاہ کو کراچی سے گرفتار کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) قومی حتساب بیورو(نیب) کی راولپنڈی برانچ نے ڈاکٹر ڈنشا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈاکٹر ڈنشا کو بحریہ آئیکون ٹاور کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ڈنشاہ گلیکسی کنسٹرکشن کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو کراچی میں بحریہ آئیکون ٹاور کیلئے زمین الاٹ کرنے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئیکون ٹوون ٹاورز کے لیے باغ ابن قاسم کلفٹن کراچی میں 7900 مربع گز زمین حکومت سندھ اور گیلیکسی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کی مدد سے دی گئی۔اس کے عوض بحریہ آئیکون ٹوون ٹاورز میں 50 فیصد شیئرز اور جے وی اوپل 225 سکیم کی طرف سے ایک عشاریہ دو ارب روپے لیے گئے۔

(جاری ہے)

جے وی اوپل 225 پراجیکٹ بحریہ اور زردرای گروپوں کامشترکہ منصوبہ تھا۔ زرداری گروپ آف کمپنیز کے زمین پر بحریہ ٹاؤن نے تعمیرات کرنا تھیں اور اس سلسلے میں زرداری گروپ آف کمپنیز نے سوا ارب روپے بحریہ ٹاؤن کو دیئے تھے۔ فریال تالپور نے بطور ڈائریکٹر رقم کی منتقلی کی اور اس کے لیے جعلی بینک اکاونٹس استعمال کا بھی الزام ہے۔نیب نے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی اوپل 225 کیس میں طلب کیا تھا۔ آپ نے بحریہ ٹاؤن کو منتقل کی کیا زرداری گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر آپ تھیں ان سوالوں کے جواب میں کے فریال تالپور نے جواب دیا کہ کبھی کرپشن نہیں کی دامن صاف ہے۔