رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے نو ماہ کے دوران دوران سمندری غذاں کی ملکی برآمدات میں6.88 فیصد کی کمی

منگل 23 اپریل 2019 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے نو ماہ کے دوران دوران سمندری غذاں کی ملکی برآمدات میں6.88 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران برآمدات کا حجم 293.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندری غذاں کی برآمدات سے 315.6 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سمندری غذاں کی ملکی برآمدات میں 21.8 ملین ڈالر یعنی 6.88 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔