Live Updates

وقت نے ثابت کردیا تحریک انصاف نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی ،شبینہ زکریا بٹ

منگل 23 اپریل 2019 22:18

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ وزیروں کی تبدیلی سے عمران خان ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ملک کی تنزلی سمیت عوام کے مسائل میں اضافے کی وجہ وزیراعظم ہیں اسد عمر کی سبکدوشی حکومت کی ناکامی حکومت 9ماہ ناکامیاں چھپاتی رہی یہ پوری ٹیم پر سوالیہ نشان ہے وزیرخزانہ اسد عمر ودیگر وزراء کا مستعفی اورتبدیل ہونا حکومت کی نااہلی اورناکامی کا اعتراف ہے اب تو عمران خان کو لانے والے بھی سر پکڑکر بیٹھ گئے ہیں وقت نے ثابت کردیا پاکستان تحریک انصاف نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کااظہارانہوںنے پرائیویٹ خواتین کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خود بھی مستعفی ہوجانا چاہیے تھا کیونکہ ملک سنبھالنا اورحکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ملک صرف نواز شریف جیسا تجربہ کار ،مخلص ملک وقوم کا درد رکھنے والا لیڈر ہی چلا سکتا ہے جلد مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئے گی اورپھر ملک اورقوم ترقی بھی کریں گے اورخوشحال بھی ہوں گے شبینہ زکریا کا طالبات سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ طالبات کو اپنی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ عورت کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم کے مترادف ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں خواتین کو تعلیم ،صحت ،روزگاراوران کے حقو ق بارے حقیقت پر مبنی اقدامات کیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات