پی آئی اے کی متعارف کرائی گئی نئی سہولت بلک ہیڈ نشستوں کے حصول نے آغاز سے ہی مسافروں میں مقبولیت حاصل کر لی

بدھ 24 اپریل 2019 15:05

پی آئی اے کی متعارف کرائی گئی نئی سہولت بلک ہیڈ نشستوں کے حصول نے آغاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جانب سے مسافروں کیلئے متعارف کرائی جانے والی نئی سہولت بلک ہیڈ نشستوں کے حصول نے آغاز سے ہی مسافروں میں مقبولیت حاصل کر لی۔پی آئی اے کے طیاروں کی مخصوص بلک ہیڈ سیٹوں کی اضافی رقم وصول کرنے کے فیصلہ کے بعد مسافروں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق چند روز قبل پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں پر مسافروں کو سفر کیلئے زیادہ گنجائش والی نشستوں کا معمولی رقم کے عوض حصول کو مسافروں میں پذیرائی ملی ہے۔مسافروں نے اس سہولت کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے پی آئی اے کے ریونیو کے حصول میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں مدد ملی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافر اس سہولت سے استفادہ کر کے اپنے سفر کو مزید سہل بنا سکتے ہیں۔ پی آئی اے مسافروں کو سفری سہولتوں میں اضافے کے لئے کوشاں رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :