Live Updates

صدرزرداری کے وزیرخزانہ کو منتخب کرنے والے عمران خان یقینا اسدعمر کی تنقید سے اتفاق نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زر داری

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدرزرداری کے وزیرخزانہ کو منتخب کرنے والے عمران خان یقینا اسدعمر کی تنقید سے اتفاق نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عمران خان کے مطابق وزرا کو نااہلی کی بنیاد پر عہدوں سے ہٹایا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نااہلی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹنے والے اسدعمر پی پی کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ نااہل اسد عمر کو ہٹا کر صدر زرداری کے وزیرخزانہ کو لایا گیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ صدرزرداری کے وزیرخزانہ کو منتخب کرنے والے عمران خان یقینا اسدعمر کی تنقید سے اتفاق نہیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات