عمران خان کو معلوم ہونا چاہیے پاکستان سعودی یا ایرانی انقلاب کے لیے نہیں، قرآنی انقلاب کے لیے بنایا گیا ہے ،محمد اشرف آصف جلالی
عمران خان نے پاکستان کی سر زمین کو خواہ مخواہ دہشت گردی میں ملوث قرار دے دیا نواز شریف، زرداری،الطاف حسین اور عمران خان جیسے لیڈروں کے بیانات نے بھارت کے لیے پاکستان پر الزام تراشی مہم بڑی آسان بنا دی ہے ة۔ پاکستان نے ہر گز اپنے پڑوسی ممالک میں کبھی دہشت گردی نہیں کرائی،سربراہ تحریک صراط مستقیم
بدھ 24 اپریل 2019 23:29
(جاری ہے)
گذشتہ سال اسی موسم میں نواز شریف نے ممبئی حملوں کے بارے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بیان دے کر جو حماقت کی تھی، عمران خان نے بھی ایران میں ہونے والی دہشت گردی کو پاکستان سے جوڑ کر وہی حماقت کر ڈالی ہے۔
نواز شریف اور عمران خان کے یہ بیانات پاکستان پر امریکی پابندیاں لگوانے کے لیے جواز فراہم کر رہے ہیں۔ جو پراپیگنڈا ممبئی حملوں سے لے کر پلوامہ تک بھارت کر تا آ رہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی سر زمین استعمال کر رہے ہیں، عمران خان نے ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں یہ کہہ کر کہ ایران میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کی زمین استعمال ہوئی، بھارتی جھوٹ کو ایک مضبوط سہارا فراہم کر تے ہوئے بیک وقت بھارت، افغانستان اور ایران کو پاکستان پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کے لیے بہت بڑاموقع دے دیا ہے۔ حالانکہ بھارت نے ایران اور افغانستان کی سر زمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں بار بار خون ریزی کرائی ۔ پاکستان نے ہر گز اپنے پڑوسی ممالک میں کبھی دہشت گردی نہیں کرائی۔ پاکستان کو ایران اور سعودی عرب سے تعلقات میں یہ بات بہرحال ضرور پیش نظر رکھنی چاہیے کہ ان دونوں کے ساتھ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے بھی بڑے گہرے اور جامع تعلقات ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ایران دونوں کے ساتھ تعلقات بہت اچھے اور خوشگوار ہونے چاہییں مگر پاکستان کی سر زمین مزیدکسی پراکسی وار کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ان دوست ممالک کی فنڈِڈ تنظیموں نے پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کی جو آگ لگائی وہ ابھی تک بجھنے کو نہیں آ رہی۔ ان ممالک سے آنے والے غیر سرکاری فنڈز کا خمیازہ پاکستان کو دہشت گردی کی نذر ہونے والے 70ہزار سویلین اور7ہزار سیکورٹی فورسز کے نوجوانوں کی شہادت کی صورت میں بھگتنا پڑا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.