پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل کی ملاقات

دونوں رہنماؤں کا موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تبادلہ خیال

جمعرات 25 اپریل 2019 15:30

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اختر مینگل کی ملاقات جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی. ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ خصوصا بلوچستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے حکومت کی طرف سے ملک میں گورننس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا.

(جاری ہے)

سرداراخترمینگل اور بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ساتھ سے محرومی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ اور سیکورٹی پلان پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور ایوان کو بلاامتیاز چلانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور کہاں ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی بلاتفریق بلاامتیاز ایوان میں اپوزیشن کو بھی بات کرنے کی اور اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کے مواقع فراہم کریں۔