کامسیٹس یونیورسٹی ‘ساہیوال کیمپس میں اسلامی بنکنگ اور فنانس سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 18:16

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ‘ساہیوال کیمپس میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیرا ہتمام اسلامی بنکنگ اور فنانس سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔ سنٹر آف اسلامک فنانس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار عباسی نے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ ریذیڈنٹ شریعہ بورڈ ممبر ‘ سربراہ شریعہ کمپلائنس اسٹیٹ بنک آف پاکستان مفتی سعید صابرحسین نے شرکاء کو اسلامی بنکاری اور اسلامی معیشت کے اصولوں وضوابط کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوںنے بتایا کہ اسلامی اور کمرشل بنکاری کے ظاہری طریقہ کار میں یکسانیت کی وجہ سے عموماً سمجھا جاتاہے کہ یہ دونوں نظاموں میں واضح فرق ہے ان کاکہناتھا کہ سٹیٹ بنک میں تمام اسلامی بنکاری کی جانچ پڑتال کیلئے واضح اور سخت سسٹم موجود ہے جس کے تحت اس بات کو یقینی بنایاجاتاہے کہ اسلامی بنکنگ کو کمرشل بنکنگ سے الگ رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

سوال و جواب کیلئے خصوصی سیشن رکھاگیا جس میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی ‘ فوکل پرسن ( سی آئی ایف ) ڈاکٹر قمرالزمان ملک ‘سینئر پروگرام آفیسر بلال اقبال میاں اور دیگر مکاتب فکر کے علماء‘ مدراس کے طلباء وبنکرز ‘اساتذہ اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالستارعباسی اور ڈاکٹر ظہیر الدین شیخ نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔