پشاور، اللہ سے باغی اور حرام خور قیادت سے کسی خیر کی امید عبس ہے، نورغلام

جمعرات 25 اپریل 2019 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور نورغلام نے کہا ہے کہ اللہ سے باغی اور حرام خور قیادت سے کسی خیر کی امید عبس ہے۔ حکومت ادھر ادھر کی باتیں کر کے وقت گذاری کرنے کی بجائے مہنگائی، بجلی بحران کے خاتمے سمیت قوم سے کئے گئے وعدوں پر عمل کرے، غیروں کو خوش کرنے کیلئے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سررحدوں کو کمزور کرنے سے باز اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے، پشاور باب الاسلام ہے، عوام بدی کے خاتمے اور نیکی کے فروغ کیلئے جماعت اسلامی کی دعوت الی اللہ دعوت قرآن مہم وپیغام قرآن اجتماع کا ساتھ دیں کیونکہ دنیا میںامن سمیت پوری انسانیت کاسکھ و چین غلبہ اسلام میں ہی مضمر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام پیغام قرآن اجتماع کے سلسلے میں لگائے گئے دعوتی کیمپ میں ذمہ داران سے گفتگو۔

(جاری ہے)

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی این ای30ڈاکٹرجمال الدین ، مشہور نعت خوان شاہ سوار خان ،یوسف خان ، نعیم خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے نورغلام نے مزید کہا کہ حکومت کی آٹھ ماہ کی کارکردگی اورمہنگائی سمیت عوام دشمن اقدامات پی ٹی آئی قیادت سے وابستہ امیدیں مایوسی میں تبدیل ہورہی ہیں،خوشحالی وتبدیلی کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت میں نا ہوتے ہوئے بھی روزگارتعلیم صحت کے میدان میں پشاور کے غیور عوام کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے،عوام نے اگرموقعہ دیا تو انکی امیدوں پرپورااتریں گے،جماعت اسلامی کی بچلی سطح کے اُمیدوار سے لیکردومرتبہ کے پی کے کے سینئر وزیرسینیٹر سراج الحق تک کی کارکردگی امانت دیانت وخدمت پوری قیم کے سامنے جس کے مخالفین بھی معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے گناہوں کی توبہ،انسانیت کی خدمت کے ذریعے رب کو راضی اورمہنگائی سمیت تمام مصیبتوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں،جماعت اسلامی کی دعوت الی اللہ دعوت قرآن مہم وپیغام قرآن اجتماع کا مقصدبھی یہی ہے۔