Live Updates

چیئرمین سینیٹ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں وفد سعودی عرب واپس روانہ

جمعہ 26 اپریل 2019 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں وفد روز جمعہ واپس سعودی عرب روانہ ہو گیا ہے۔ وفد کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر الوداع کیا۔

اس موقع پر سینیٹر مہمان داری سینیٹر دلاور خان, سینٹرز سسی پلیجو، میر کبیر احمد محمد شاہی ،سیمی ایزدی، ڈاکٹر اسداشرف اور سینیٹ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سعودی وفد نے پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وفد کے سربراہ نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران پاکستان کی قیادت سے ہونے والی ملاقاتیں بہت اہم ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر دلاور خان اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا شکر یہ ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات