کراچی ، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں پاکستان اسٹیڈیز اور اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم لیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2019 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2019 کے گیارہویں روز صبح اور شام کی شفٹوں میں سائنس گروپ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کا پاکستان اسٹڈیز کا جبکہ کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کا اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم لیا گیا۔ڈائریکٹر کالجز سندھ پروفیسر قاضی ارشد حسین صدیقی اور ریجنل ڈائریکٹر کراچی سید ماجد علی پر مشتمل انٹر بورڈ کی اعلی اختیاراتی سپر ویجی لینس ٹیم نے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن بلاک 16ایف بی ایریا اور سینٹ لارنس گرلز کالج کا دورہ کر کے امتحانی عمل اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ سیکرٹریٹ کی سپر ویجی لینس ٹیم نے ایڈیشنل سیکرٹری نزہت فاطمہ کی سربراہی میں پروفیسر ناصر اقبال، پروفیسر شاہد عظیم، پروفیسر نعیم خالد اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کراچی شہباز علی شاہانی کے ہمراہ سینٹ لارنس کالج اور فاطمیہ کالج کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے امتحانی مراکز پر جاری امتحانی عمل کو انتہائی تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

ا س کے علاوہ بورڈ کی قائم کردہ سپر ویجی لینس ٹیموں نے بھی امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ پروفیسر قاسم راجپر، پروفیسر حمیدہ بانو اور پروفیسر نسرین کھوڑو نے بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج اور گورنمنٹ گرلز سائنس کالج لائنز ایریا،ایڈیشنل ڈائریکٹر انسپکیشن پروفیسر سکینہ سموں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایچ آر) کالج کراچی ریجن گلاب رائے پر مشتمل ٹیم نے گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی نمبر چار،پروفیسر اسلم پرویز، پروفیسر ناہید افتخار،پروفیسر جہاں آرا اور پروفیسر محمد توصیف احمد پر مشتمل ٹیم نے نے گورنمنٹ گرلز کالج بلاک 16، پروفیسر احسن خورشید، پروفیسر فرزانہ خان اور پروفیسر فرحان قاضی نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک 16اور گورنمنٹ گرلز کالج بلاک 'K' نارتھ ناظم آباد کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔