Live Updates

�الہ محرومیوں کے خاتمے کا سفر آٹھ ماہ میں تیزی سے طے ہورہاہے،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک

ہفتہ 27 اپریل 2019 15:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2019ء) جنوبی پنجاب جوہمیشہ سے محرومیوں کا شکاررہاہے ،کے 70سالہ پسماندگی کے خاتمے کاسفر پی ٹی آئی کی آٹھ ماہ کی حکومت میں تیزی سے طے ہورہاہے۔وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ملتان، شجاع آباد روڈ پر موضع بلیل میں نشترہسپتال فیز ٹو کے منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر ہمارے لیڈر عمران خان نے عوام سے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی بات کی تھی اور حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے اپنی بات پوری کردی ہے ۔

نشترہسپتال فیز پورے جنوبی پنجاب کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نشترہسپتال سردار عبدالرب نشتر نے اس علاقہ میں بنوایاجن کی قیام پاکستان کے ببھی بیش بہاء خدمات ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اس خطے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔ ابھی ہماری منزلیں اور بھی آگے ہیں ابھی ترقی کا سفر شروع ہواہے جلد ہی صوبہ جنوبی پنجاب بھی بنے گا اوریہاں کی محرومیاں ختم ہوںگی۔

ہم نے جب بھی وزیراعلی پنجاب سے اب پورے خطے کی تقری اور مختلف پراجیکٹس کی بات کی ہے ۔وزیراعلی نے نہ صرف پوری توجہ سے سنا ہے بلکہ ہماری ہرممکن مدد بھی کی ہے۔یہ اس دھرتی کے فرزند ہیں اوردھرتی کاقرض اتارنے کا کام کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم نے وہ دور بھی دیکھا ہے جب اسمبلی اجلاس کے پورے پورے سیشن گزرجاتے تھے لیکن وزیراعلی سے ملاقات نہیں ہوتی تھی لیکن سردار عثمان بزدار کے وزیراعلی پنجاب بننے کے بعد تمام ارکان اسمبلی بہت ’’ کمفرٹ‘‘ محسوس کررہے ہیں اوریہ ارکان کو ہروقت دستیاب بھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کا جو نعرہ یہاں لگایا گیا تھا ۔امید ہے وہ پایہ تکمیل کوپہنچے گا اسی طرح ہمارے کپتان کا وعدہ تھا کہ جولائی 2019ء میں یہاں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کام شروع کردے گا۔امید ہے یہ بیھ جلد کام شروع کردے گا۔ڈاکٹر اختر ملک نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نئے بننے والے نشترہسپتال فیز ٹو میں نیوروٹراما کا شعبہ ضر ور بنایا جائے کیونکہ لاہور کے بعد پورے خطے میں ’’ ہیڈ انجریز‘‘ اور اس طرح کے دیگرحادثات کے علاج کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات