پاکستان اور قطر کے ایروناٹیکل شعبہ جات کے حکام کا اجلاس ،

ہوابازی کے شعبہ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 مئی 2019 16:40

پاکستان اور قطر کے ایروناٹیکل شعبہ جات کے حکام کا اجلاس ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) پاکستان اور قطر کے ایروناٹیکل شعبہ جات کے حکام کا دونوں ممالک کے مابین ہوابازی کی صنعت میں تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس یہاں مقامی ہوٹل(سیرینہ) میں ہوا.پاکستانی وفد کی قیادت سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے کی جبکہ قطری وفد کی قیادت قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ محمد فالح الحجری نے کی.بات چیت کے دوران نئی ایوی ایشن پالیسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہوابازی کے شعبہ میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ فضائی خدمات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیادونوں ممالک میں ایوی ایشن کی صنعت کے فروغ کی خاطر باہمی تعاون کے لیے مشاورت جاری رکھنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا گیاپاکستانی وفد میں ایوی ایشن ڈویژن سے عبدالستار کھوکھر اور شیخ نور محمد،سی اے اے سے ائیر کموڈور ناصر رضا حمدانی،ائیر کموڈور عرفان صابر،سید مظفر عالم،محمد سلیمان غوری اور پاکستانی ائیر لائنز سے علی طاہر قاسم،راحیل احمد اور مصطفی علیم شامل تھی.۔

(جاری ہے)

قطری وفد میں قطر کے سی اے اے سے محمد فالح الحجری, حسن التمیمی اور قطر ائیر ویز کے افسران فتحی اتی, سلام السماری اور ڈاکٹر تنویر احمد شامل تھی.

متعلقہ عنوان :