کراچی کے دارالصحت اسپتال کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عدالتی حکم پر ڈی سیل کر دیا

ہفتہ 4 مئی 2019 16:32

کراچی کے دارالصحت اسپتال کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عدالتی حکم پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) کراچی کے دارالصحت اسپتال کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عدالتی حکم پر ڈی سیل کر دیا۔نشوا ہلاکت کیس میں سیل کیے گئے دارالصحت اسپتال کو عدالتی حکم پر ڈی سیل کر دیا گیا تاہم اسپتال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔اس سے قبل دارالصحت اسپتال کے مالکان عامر چشتی اور فرحان عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔مقدمہ میں دونوں ملزمان مفرور تھے تاہم عداالت نے دونوں ملزمان کی 3، 3 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر کے دارالصحت اسپتال کو کھولنے کا حکم دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے اسپتال سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :