Live Updates

بلاول بھٹو کےسینئر صحافی حامد میرکو لفافہ دینے کےحقائق سامنے آگئے

بلاول بھٹو نے حامد میر کو صرف سندھی اجرک پیش کی، لیکن سوشل میڈیا پر چند ہی منٹ میں تصویر کو فوٹوشاپ کردیا گیا،ایک تصویر میں لفافہ حامد میر اوردوسری میں بلاول کی جیب میں دکھا دیا گیا۔، اینکرپرسن جنید کی وضاحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 مئی 2019 20:17

بلاول بھٹو کےسینئر صحافی حامد میرکو لفافہ دینے کےحقائق سامنے آگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سینئر صحافی حامد میرکو لفافہ دینے کے حقائق سامنے آگئے، اینکرپرسن جنید نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے حامد میر کو صرف سندھی اجرک پیش کی، لیکن سوشل میڈیا پر چند ہی منٹ میں تصویر کو فوٹوشاپ کردیا گیا،ایک تصویر میں لفافہ حامد میر اوردوسری میں بلاول کی جیب میں دکھا دیا گیا۔

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کر رہے تھے ۔انہوں نے ایک سوال ”کیا وجہ ہے کہ حکومت میڈیا اور میڈیا حکومت سے خائف ہے“ کے جواب میں اینکرپرسن جنید نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند روز پہلے کا واقعہ ہے کہ حامد میر سامنے بیٹھے ہیں، حامد میر کی بلاول بھٹو کے ساتھ ایک تصویرشائع ہوئی جس میں حامد میر کو بلاول بھٹو نے اجرک پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس کا ایک پورا واقعہ ہے کہ بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ میں جو دفتر ملا ، وہاں انہوں نے حامد میر کو اجرک پیش کی۔لیکن چند ہی منٹ کے اندر تصویر کو فوٹوشاپ کردیا گیا، جس کے بعد ایک لفافہ حامد میر اور ایک لفافہ بلاول بھٹو کی جیب میں دکھا دیا گیا۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آصف زرداری اپوزیشن میں تھے تو نوازشریف کا انٹرویو کیا تو زرداری صاحب کہتے کہ بڑی دوستی ہے نوازشریف کے ساتھ، اسی طرح نوازشریف کہتے کہ بڑی دوستی ہے زرداری کے ساتھ، عمران خان کے پاس جاتے تو کہتے آصف زرداری کے بڑے انٹرویو کرتے ہو، صحافیوں کو ہر طرح کی شخصیات سے ملنا پڑتا ہے۔

یہ سوال اس لیے اچھا کہ یہ 2019ء میں کیا گیا ہے۔ 2019ء میں پاکستان میں صرف ایک جماعت کی حکومت ہے۔لوگوں کو سوشل میڈیا اور عام میڈیا کو دیکھ کرلگتا ہے کہ بڑا نتشار ہے، یہی صورتحال 2017ء میں تھی جب ن لیگ کی حکومت نے ایک ایگزیکٹو آرڈر سے تمام ٹی وی چینلز کو بند کردیا تھا۔2010ء میں آصف زرداری نے ٹی وی چینلز کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔ اسی طرح مشرف دور میں بھی میڈیا پر پابندیاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں یہ ہوتا ہے کہ خاص طور پر پاکستان میں کہ کوئی بھی حکومت میڈیا سے خوش نہیں ہوتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات