لیجنڈ مصطفی قریشی نے زندگی کی 79 بہاریں دیکھ لیں

1940 میں حیدر آباد میں پیدا ہوئے،1958 سے اب تک 650 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

ہفتہ 11 مئی 2019 21:27

لیجنڈ مصطفی قریشی نے زندگی کی 79 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں سے راج کرنیوالے سینئراداکارمصطفی قریشی نیزنے زندگی کی79 بہاریں دیکھ لیں۔مصطفی قریشی 11مئی 1940کو حیدر آباد سندھ میں پیدا ہوئے اور ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

ان کی پہلی فلم1958میں ریلیز ہوئی،جس نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا، اس فلم میں نے انھیں منفرد شناخت اور پہچان دیدی اور اس پہلی فلم میں ہی مصطفی قریشی نے اداکاری کی دھاک بٹھادی۔ پنجابی فلموں نے ان کی شہرت کو چارچاند لگادیئے۔ انہوں نے اپنی پہلی پنجابی فلم چارخون دے پیاسیمیں بھی یادگار کردار نبھایا،اسی طرح مولا جٹ میں سپر اسٹار مصطفی قریشی نے نوری نت کے کردار کو بھی انمول بنادیا۔

متعلقہ عنوان :