sایران، اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، اسرائیلی وزیر توانائی

اتوار 12 مئی 2019 20:05

ٓ یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) اسرائیل کے وزیر توانائی یووال سٹائنٹز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی صورت میں تہران حکومت اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیج کے خطے میں معاملات گرم ہو رہے ہیں جو خطرناک ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ جنگی صورت حال پیدا ہونے کے بعد ایرانی حکومت حزب اللہ اور اسلامی جہاد نامی عسکری تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف سرگرم کر سکتی ہے۔ اس وقت اسرائیلی حکومت ایرانی و امریکی تنا کے دوران خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے حالانکہ وہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کی پرزور حامی ہے۔ اسٹائنٹز وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کے رکن بھی ہیں۔