تینوں بھارتی افوج میں نیچے سے اوپر تک پاکستان کے جاسوس موجود

پاکستان کی جانب سے فروری میں جن 6 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اسکی معلومات پاکستان کو تھیں،آرمی چیف کی موجودگی میں میزائیل پھینکنے کے و اقعے نے بھارتی ایوانوں میں سکتہ طاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 مئی 2019 15:37

تینوں بھارتی افوج میں نیچے سے اوپر تک پاکستان کے جاسوس موجود
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مئی 2019ء) : تینوں بھارتی افوج میں نیچے سے اوپر تک پاکستان کے جاسوس موجود ہیں،پاکستان کی جانب سے فروری میں جن 6 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اسکی معلومات پاکستان کو تھیں،آرمی چیف کی موجودگی میں میزائیل پھینکنے کے و اقعے نے بھارتی ایوانوں میں سکتہ طاری کر دیا اس حوالے سے گذشتہ روز قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے بھارتی ایجنسی را کو اہم معلومات فراہم کی ہیں کہ تینوں بھارتی مسلح افواج میں اہم عہدوں سے لے کر نیچے تک فائز بعض لوگ پاکستان کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بھارت کی کسی بھی پیش قدمی کی پیشگی اطلاع مل جاتی ہے۔پاکستان کی جانب سے ماہ فروری میں سرجیکل اسٹرائیک کے دوران جن چھ اہداف کو نشانہ بنایا اس کی تمام معلومات پہلے ہی آئی ایس آئی کے پاس پہنچ چکی تھیں۔

(جاری ہے)

اور یہ بھی پاکستان کو پتہ تھا کہ بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن روات بھی اسی جگہ موجود ہوں گے۔

جس کے تھوڑی ہی دور پاکستان کے طیاروں نے میزائیل پھینکے۔اس رپورٹ نے بھارتی ایوانوں میں سکتہ طاری کر دیا ہے۔چنانچہ گذشتہ دنوں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسی کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں موساد کی مرتب کردہ رپورٹ پر بحث کی گئی۔ٹھوس معلومات کی فراہمی کے بعد گذشتہ روز بھارتی فوج کے ایک جوان ملکیت سنگھ کو گھر ینڈہ میں ایک بڑے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

اور وہیں سے واٹس ایپ کے زریعے سے پاکستان کو بھارتی فوج کی خفیہ معلومات کے علاوہ حساس بنکروں اور ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی لوکیشن کی تصاویر بھی بھیجتا تھا۔اس کے قبضے سے مشتبہ تصاویر ،تین موبائل فون اور بھارتی فوج کا ٹریننگ مینبول اور دیگر حساس دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔جب کہ فوجی یونٹوں میں اندرون خانہ کلین اپ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ بھارتی فوج میں موجود آئی ایس آئی کے ایجنٹ کو نکالا جا سکے۔