فردوس باجی3 دن گزرگئے،میں نے معافی مانگی نہ نوٹس آیا، رانا ثناء اللہ

فردوس باجی تیسرے باس کا نہیں، ملک کے مفاد میں سوچیں، سرکاری بسوں اور دوائیوں کے کرپشن کے پیسے واپس کردیں۔ صدرن لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ کی فردوس عاشق کوہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کی یاد دہانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 مئی 2019 20:41

فردوس باجی3 دن گزرگئے،میں نے معافی مانگی نہ نوٹس آیا، رانا ثناء اللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی 2019ء) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی3 دن گزرگئے میں نے معافی نہیں مانگی نہ نوٹس آیا، فردوس باجی تیسرے باس کا نہیں،ملک کے مفاد میں سوچیں، سرکاری بسوں اور دوائیوں کے کرپشن کے پیسے واپس کردیں۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ فردوس باجی ملک کےمفاد سے متعلق سوچیں، سیلیکٹڈ وزیراعظم سےعوام کو چھٹکارا دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی وزارت میں خالی پرس لا کربھرا ہوا باہر لے کر گئیں، ایسا کرنے والی دوسروں پرکرپشن کا الزام کیسے لگا سکتی ہیں؟ فردوس باجی سرکاری بسوں اور دوائیوں کے کرپشن کے پیسے واپس کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی3 دن گزرگئے میں نے معافی نہیں مانگی نہ نوٹس آیا ۔ فردوس باجی اپنے تیسرے باس کا نہیں ملک آپ کو چاہیے کہ عوام کا سوچیں، ملک کے مفاد سے متعلق سوچیں۔

ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈوں کی کرپشن کا جواب دیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لوگوں کے گیس ، بجلی کے جعلی بل واپس کرا دیں اور وزیرکوجیل بھجوا دیں۔ واضح رہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 10مئی کو صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رانا ثناء اللہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے الزامات لگا رہے ہیں، تین دن میں معافی مانگیں، ورنہ ہتک عزت کا دعویٰ دائرکروں گی۔ واضح رہے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فردوس باجی جو چیخیں نکل رہی ہیں وہ ان بسوں کی بریکوں کی ہیں جو آپ وزارت چھوڑنے کے بعد ساتھ لے گئی تھیں۔