تنظیم اساتذہ ہری پور نے اساتذہ الیکشن کیلئے زاہد اقبال کو صدر اور شاہد محمود گوہر کو جنرل سیکرٹری کیلئے منتخب کر لیا

بدھ 15 مئی 2019 15:54

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) تنظیم اساتذہ ضلع ہری پور نے متوقع اساتذہ الیکشن کیلئے زاہد اقبال کو ضلعی صدارت، شاہد محمود گوہر کو ضلعی جنرل سیکرٹری اور مولانا ولی الحق کو تحصیل ہری پور کا صدر، عبدالباسط قریشی کو جنرل سیکرٹری کا امیدوار نامزد کر دیا۔ تحصیل خانپور اور غازی کے پینل کی تشکیل کیلئے مشاورت جاری ہے، اگلے چند روز میں امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

تنظیم اساتذہ ضلع ہری پور کا اجلاس ضلعی صدر عامر عتیق صدیقی تنظیم منزل منعقد ہوا۔ اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد باہمی مشاورت سے متوقع آل ٹیچرز ایسوسی ایشن الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے زاہد اقبال سی ٹی گورنمنٹ ہائی سکول کانگڑہ کالونی کو ضلعی صدارت کا امیدوار جبکہ شاہد محمود گوہر ایس پی ایس ٹی گورنمنٹ پرائمری سکول بالڈھیر کو جنرل سیکرٹری کا امیدوار نامزد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مولانا ولی الحق گورنمنٹ مڈل سکول بانڈی گلو کو تحصیل ہری پور کی صدارت اور عبدالباسط قریشی پی ای ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نور پور کو جنرل سیکرٹری کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ تحصیل خان پور اور تحصیل غازی کے پینل کا اعلان اگلے تنظیمی روز میں کر دیا جائے گا۔ تنظیم اساتذہ واحد نمائندہ تنظیم ہے جو علاقائی اور لسانی شخصی تعصب سے پاک بلا امتیاز کیڈرز پرائمری سے لیکر یورنیورسٹی لیول تک کی اساتذہ کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے، کارکردگی نصب العین اور ہمہ گیر منشور کی بنیاد پر الیکشن میں بھرپور کامیابی ہمارا مقدر ہو گی، یکساں نصاب تعلیم اور اسلامی نظام تعلیم کا نفاذ ہماری جدرجہد کا ٹارگٹ ہے۔