م*ہزاروں افراد ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ شہر اعتکاف کا حصہ بنیں گے،انتظامی اجلاس

ج*قائد تحریک منہاج القرآن رمضان المبارک کے دوسرے عشرے وطن پہنچیں گے ق*شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل 15رمضان المبارک تک جاری رہے گا :خرم نواز گنڈاپور ًبریگیڈیئر(ر) اقبال احمدخان، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، فرح ناز، و دیگر رہنمائوں کی اجلا س میں شرکت

بدھ 15 مئی 2019 21:02

:لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ اعتکاف 2019 ء کے سربراہ خرم نواز گنڈاپور نے شہر اعتکاف کے لیے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی 2019 ء سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کی تیاریاںتیزی سے مکمل کی جارہی ہیں، قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ ہزاروں افراد عید کا چاند نظر آنے تک حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے، اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں خواتین و حضرات شہر اعتکاف میں الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گے، اعتکاف میں شرکت کے لیے کوئٹہ، کراچی، شمالی علاقہ جات ،اندرون سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں معتکفین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، رجسٹریشن کا مزید عمل 15رمضان المبارک تک جاری رہے گا، قائد تحریک منہاج القرآن رمضان المبارک کے دوسرے عشرے وطن پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد کے لیے جگہ نہیں ہو گی، اس موقع پر نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی،حاجی منظور احمد،عدنان جاوید، مظہر علوی، عرفان یوسف، شہزاد رسول، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، عارف چودھری، راجہ زاہد محمود، فرح ناز، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ثناء وحید و دیگر بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری روزانہ نماز تراویح کے بعد خطاب کریں گے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج القرآن کا شہر اعتکاف برادرانہ اخوت کے اظہار کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں چاروں صوبوں سے مردوخواتین شریک ہوتے ہیں اور اللہ کو رازی کرتے اور وطن عزیز کیلئے دعائیں کرتے ہیں۔