Live Updates

عوامی رائے پر مبنی گیلپ کا تازہ ترین سروے، عثمان بزدار سب سے مقبول ترین وزیراعلی قرار

37 فیصد عوام نے عثمان بزدار، 34 فیصد نے محمود خان، 30 فیصد نے جام کمال اور 27 فیصد نے مراد علی شاہ کے حق میں فیصلہ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مئی 2019 22:21

عوامی رائے پر مبنی گیلپ کا تازہ ترین سروے، عثمان بزدار سب سے مقبول ترین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2019ء) عوامی رائے پر مبنی گیلپ کا تازہ ترین سروے، عثمان بزدار سب سے مقبول ترین وزیراعلی قرار، 37 فیصد عوام نے عثمان بزدار، 34 فیصد نے محمود خان، 30 فیصد نے جام کمال اور 27 فیصد نے مراد علی شاہ کے حق میں فیصلہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف معاملات پر عوام کی رائے پر مبنی سروے کروانے والے ادارے گیلپ پاکستان کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے کروایا گیا ہے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے میں عوام سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کس صوبے کے وزیراعلی کی کارکردگی سے کتنا مطمئن ہیں۔ اس سوال کے جواب میں 37 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کو سب سے زیادہ بہترین، 34 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی محمود خان کو دوسرا بہترین جبکہ 30 فیصد عوام نے نے بلوچستان کے جام کمال کو تیسرا بہترین وزیراعلی قرار دیا۔

(جاری ہے)

سروے کے دوران عوام نے سب سے کم اعتماد سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ پر کیا جنہیں صرف 27 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہو سکی۔ دوسری جانب 55فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عوامی رائے پر مبنی گیلپ کے سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دے دیاہے۔

50فیصد عوام نے کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا جانے والے حکومتی اقدامات کی حمایت کر دی جبکہ 47فیصد عوام نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سروے میں51فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دیاہے جبکہ 21فیصد افراد کو موجودہ اور گزشتہ حکومت میں فرق نظر نہیں آرہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات