Live Updates

وزیراعظم ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ، عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

جمعرات 16 مئی 2019 00:25

وزیراعظم ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کی ترقی اور عوم کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے بدھ کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے غریبوں کو شیلٹر ہومز فراہم کررہی ہے اور عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے احساس پروگرام کا اعلان بھی کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف احتساب سے بچنے کے لئے شور و غوغا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اور پیپلز پارٹی و مسلم لیگ ( ن) دونوں نے اپنے اپنے ادوار حکومت میں قومی دولت کو بے دردی سے لوٹااور ان دونوں جماعتو ں نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ۔ انہوںنے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو بچایا تاہم اب یہ دونوں جماعتیں احتساب کے عمل سے خوف زدہ ہیں ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ گذشتہ حکومتیں موجودہ حکومت کے لئے بھاری قرضہ چھوڑ گئیں تاہم عمران خان کی ایمانداراور فعال قیادت میں حکومت ملک کو ان قرضوں سے نکالے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ دونوں جماعتیں ملکی میعشت کی دگرگوں حالت کی ذمہ دار ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات