وہاڑی کے نواحی گاؤں چک نمبر563ای بی میں بائیو گیس اور سولر سسٹم سے بجلی کی پیدوار کے پائلٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد
ہفتہ 18 مئی 2019 18:25
(جاری ہے)
سنگ بنیاد کی تقریب میں ایم این اے اورنگزیب کھچی اور ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل،ڈپٹی کمشنر عرفا ن علی کاٹھیا،ایڈیشنل سیکرٹری توانائی امجد بشیر، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی،ڈائر یکٹر ٹیکنیکل توانائی ڈیپارٹمنٹ محمد صابر، فیض فرید رندھاوا،رانا شعیب اصغر، عبد الوحید گریول، ملک فاروق اعوان،ملک محمد علی لنگڑیال، احسن ایو ب بندیشہ، ملک آصف خان ملزئی، پیر خالد حسین شاہ، عبدالوحید نمبردار، چوہدری شبیر حسین آرائیں،ملک محسن، ملک عثمان،نذر فرید رندھاوا، صائمہ نورین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں عوام کے لئے سولر اور بائیؤ گیس سے بجلی پیدا کرنے والا پہلا ماڈل منصوبہ ہے اس منصوبے سے تین گاؤں کو سستی اور وافر بجلی اور گیس ملے گی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نئے پاکستان کا نعرہ عمران خان نے لگایا تھا یہ منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ صوبائی وزیر توانائی نے مز ید کہا کہ یہ منصوبہ 23 کروڑ روپے کی لاگت سے 31 دسمبر تک مکمل ہوگا اور دو سال تک توانائی کا محکمہ اس کی دیکھ بھال بھی کرے گا عوامی اور فلاحی منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے آج ملک مالی بحران کا شکار ہے سا بقہ حکومت نے 24ارب روپے کا قرض لے کر ملک کو بحران کا شکار بنا دیا۔سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک پر کچھ مشکل وقت ہے جو کہ جلد ختم ہو جا ئے گا اور ہم بہتر حالات کی طر ف گامز ن ہوں گے سابقہ حکمرانوں نے فنڈز صحیح طریقے سے لگا ئے ہوتے تو آج ہر گاؤں میں اس طرح کے بائیو گیس اور سولر سسٹم کے پلانٹ لگ سکتے تھے۔اب ہماری کوشش ہے کہ ہرگاؤں میں اس طرح کے منصوبے لے کر جائیں تاکہ دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر سہو لیات میسر آئیں۔مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.