گ*گیس اور بجلی کی قیمتیں مزیدبڑھانے کی تیاریاں جلتی پر تیل کا کام کریں گی : پیاف

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

= لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں دن بدن مسلسل اضافہ او ر اس کی روپے کے مقابلہ میں اوپن مارکیٹ میں قیمت 150روپے سے زائد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہی ,اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اوراسکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے ملکی معیشت دبائو کا شکار ہے نیز ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہو رہا ہے ۔

حکومت فوری ماخلت کرے اوراس ایشو پر ہنگامی بنیادوں پرکام کرے۔ حکومت ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی خام مال مہنگا اور صنعتکار پریشان اور ملک میں ہوشربا مہنگائی بڑھے گی ۔

(جاری ہے)

بیرون ممالک سے خام مال کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث برآمدات میں کمی واقع ہوگی۔اوگرا نے گیس کے نرخوں میں47 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے اور بجلی کے نرخ بھی مرحلہ وار بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں یہ سب صورتحال معیشت کے لئے پریشان کن ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے وائس چیئرمین ناصر حمید خان کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں نعمان کبیر نے وزیر اعظم ،وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری ایکشن لیا جائے تاکہ روپے کی بے قدری کنٹرول ہو سکے اور آئے روز بڑھتی ہوئی مینگائی پر قابو پایا جاسکے۔ روپیہ کی قدر میں کمی اور تونائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے، حکومت آئی ایم ایف کے مطالبہ پر اربوں روپے کے قرضوں کے عوض ملکی مفادات کو قربان نہ کرے بلکہ ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں میںبھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے روپے کی قدر کو بہتر کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔اور حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے ۔