وزیراعلیٰ سے بھکر کے قریب ایم ایم روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین کی ملاقات
وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے
ہفتہ 18 مئی 2019 22:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ اقراء رفیق کے والد محمد رفیق، سویرا شفیق کے والد محمد شفیق، مریم کے تایاابومحمد اکبر، ثوبیہ ارشد کے والد ارشد علی، عفت احمد کے والد ظہور احمد، مہرین یعقوب کے والد محمد یعقوب اور رکشہ ڈرائیور محمد امجد کے والد نذیر احمد کو مالی امداد کے چیک دیئے۔
وزیراعلیٰ نے زخمی طالبہ ثانیہ بتول کے والدملازم حسین اورزخمی طالبہ ثنا ء پروین کے دادا فقیر حسین کوایک ایک لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے۔وزیراعلیٰ نے بارش کے باعث گھر گرنے سے شدید زخمی ہونے والی تہمینہ کے والد منظور حسین کو 3 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا جبکہ منظور حسین کو گھر کی تعمیر ومرمت کے لئے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی دیاگیا۔وزیراعلیٰ نے آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق سمیرا کے والد محمد اسلم کو 8 لاکھ روپے اورمقتول بچے محمد حبیب کے والد کومحمد شکیل کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبات اور رکشہ ڈرائیور کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اورجاں بحق طالبات کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کا دلی افسوس ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ حکومت آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ زخمی طالبہ ثناء کے علاج معالجے کیلئے ہر طرح کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے علاج معالجے کی ذمہ داری حکومت کی ہے جو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے مطالبے پر سرائے مہاجر میں ہائر سکینڈری سکول کے قیام کابھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہائر سکینڈری سکول کے قیام سے بچیوں کو سفر کی مشکلات سے چھٹکارا ملے گا۔وزیراعلیٰ نے گاؤ ں میں نمبردارکو بھی جلد مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.