ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کی فائلیں کہیں کھلی ہوئی ہیں

چند لوگ ایم کیو ایم کو ایسی جگہ لے جا کر ماریں گے جہاں پانی بھی نہ ہو،فارق ستار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 مئی 2019 13:25

ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کی فائلیں کہیں کھلی ہوئی ہیں
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2019ء) متحدہ قومی مومنٹ کے سابق کنوینرفاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک ایم کیو ایم کا چراغ بجھ چکا ہے جبکہ ن لیگ کا چراغ بھی گل ہو گیا ہے اور اگر پاکستان تحریک انصاف نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تحریکِ انصاف کا چراغ بھی گل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر چند زمینی خداؤں نے قبضہ کیا ہوا ہے لیکن ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کی فائلیں کہیں کھل چکی ہیں اور چند لوگ ایم کیو ایم کو ایسی جگہ لے جا کر ماریں گے جہاں پانی بھی نہ ہو۔

فاروق ستار نے پہلی بار پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انٹر پارٹی الیکشن سے دور رکھنے کے لیے پارٹی سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کی فائلیں کہیں کھلی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی مومٹ کے پاس مہاجروں کے سودے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ چند لوگ ایم کیو ایم کو ایسی جگہ لے جا کر ماریں گے جہاں پانی بھی نہ ہو۔

فاروق ستار نے پیشنگوئی کی ہے کہ 2023تک ایم کیوایم مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنبیہ کی ہے کہ اپوزیشن یہ نہ سمجھے کہ حکومت کے ناکام ہونے سے اپوزیشن کی لاٹری نکل آئی ہے، پہلے ایم کیو ایم کا چراغ بجھا پھر ن لیگ کا چراغ بجھ گیا اور اگر پاکستان تحریک انصاف نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تحریکِ انصاف کا چراغ بھی گل ہو جائے گا۔

فاروق ستار ایم کیا ایم کے کنونر رہے ہیں لیکن قیادت کی تبدیلی کے بعد اختلافات کے باعث انہیں جماعت سے الگ کر دیا گیا تھا اور انہوں نے اب بتایا ہے کہ انہیں اس لیے نکالا گیا تا کہ کہ انہیں انٹر پارٹی الیکشن سے دور رکھا جا سکے لیکن اب ایم کیو ایم کا بھی وقت ختم ہو گیا ہے۔