چیئرمین نیب جاوید اقبال کا انٹرویو غیرذمہ دارانہ اور متعصبانہ ہے،مصطفی نواز کھوکھر

چیئرمین نیب کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کیلئے وکلا سے مشاورت کریں گے،کچھ بھی ہو پی پی قیادت غریب عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ، بیان

اتوار 19 مئی 2019 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا انٹرویو غیرذمہ دارانہ اور متعصبانہ ہے،چیئرمین نیب کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کیلئے وکلا سے مشاورت کریں گے،کچھ بھی ہو پی پی قیادت غریب عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ۔

اتوار کو ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چیئرمین نیب نے جو باتیں کہیں ہیں وہ ان کے عہدے اور تمام قانونی تقاضوں کے منافی ہیں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ چیئرمن نیب نے پی پی قیادت کے خلاف بغض ظاہر کر کے غیرجانبداری کھو دی ہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چیئرمین نیب کا سابق صدر آصف زرداری کی خرابی صحت کا مذاق اڑانا غیراخلاقی اور غیرانسانی ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ایک سابق جج سے اس طرح کے ہتک آمیز بیان کی توقع نہیں تھی۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایک جانبدار اور متعصب شخص سے غیرجانبدارانہ اور منصفانہ احتساب کی توقع نہیں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ چیئرمین نیب کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کیلئے وکلا سے مشاورت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ نیب حکومت کا آلہ کار ہے ہمارا دعویٰ چیئرمن نیب نے خود سچ ثابت کر دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جب بھی ہم حکومت کے خلاف متحرک ہوتے ہیں نیب ایکشن میں آ جاتا ہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے اپوزیشن رہنمائوں سے رابطوں کے وقت ایسا انٹرویو معنی خیز ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے بھی جب جب بلاول بھٹو زرداری نے عوامی سرگرمیاں کیں نیب حرکت میں آیا۔انہوںنے کہاکہ کچھ بھی ہو پی پی قیادت غریب عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ چیئرمین نیب کچھ بھی کر لیں کٹھ پتلی وزیراعظم اور حکومت کو نہیں بچا سکتے۔