کشمور وین حادثہ کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا،ڈرائیور کو گرفتار

پیر 20 مئی 2019 15:23

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) کشمور وین حادثہ کا مزید ایک اورزخمی دم توڑ گیا،ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیاہے،5دن قبل ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں گیس سلینڈر کو آگ لگنے کے سبب زخمی ہونے والا کندھ کوٹ کے مدرسہ کالونی کا مقامی کشمور کورٹ کا کلارک عبدالمجید چاچڑ زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیاہے،جس کے بعد فوت ہونے والوں کی تعداد 6ہوگئی ہے، عبدالمجید کی لاش گھر پہنچنے پرگھر میںکہرام مچ گیا،جب کہ وین ڈرائیور عابد سنجرانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،اوراس کو اس واقعے میں اہم جوابدارقرار دیاجا رہا ہے۔