طیاروں کی کمی اور ناقص حکمت عملی سے فضائی آپریشن متاثر

پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز کی اندورن و بیرون ملک جانے والی 26پروازیں منسوخ، منسوخ کی گئی پروازوں میں دوبئی ،جدہ، کراچی اور اسلام آباد جانے والی دو پروازیں بھی شامل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 مئی 2019 15:40

طیاروں کی کمی اور ناقص حکمت عملی سے فضائی آپریشن متاثر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مئی 2019ء) : طیاروں کی کمی اور ناقص حکمت عملی سے فضائی آپریشن متاثر ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز کی اندورن و بیرون ملک جانے والی 26پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔پاکستان ائیر لائنز کی اندورن اور بیرون ملک جانے والی 15 پروازیں منسوخ کی گئیں۔پی آئی اے کی کراچی سے چائنہ،اسلام آباد اور لاہور کی 4پروازیں منسوخ کی گئیں۔

لاہور سے کوالالمپور ،اسلام آباد،رحیم یار خان،کراچی بینکاک کی 9پروازیں منسوخ کی گئیں۔پشاور سے دوبئی جانے والی دو پروازیں جب کہ کراچی کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے۔نجی ائیر لائن کی کراچی سے جدہ کی دو پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔رواں ماہ جنوری میں لاہور کے علامہ اقبالانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی جہازوں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 16پروازیں منسوخ اور 8تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے 27فروری کو ہونے والے بالاکوٹ حملے کے بعد بھی پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ہر قسم کی کمرشل فلائٹس کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کو بند کردیا گیا تھا۔پاکستان ایئر لائیز (پی آئی اے) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملک میں کمرشل فلائٹس کے لیے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ کو فوجی امور کی انجام دہی کے باعث فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود میں کمرشل آپریشن معطل کیے گئے ہیں۔