Live Updates

پارا چنار سے وفدکی پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین سے ملاقات،

عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر 20 مئی 2019 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ملک بھر سے اہم شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جار ی ہے۔ پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پارا چنار سے محکہ پولیس کے سابق سربراہ و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ارشاد حسین کی سربراہی میں ایک وفد نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفد نے عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور سیکرٹری جنرل ارشدداد نے ارشاد حسین اور ان کے وفد کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے محروم طبقہ کی جنگ لڑ رہی ہے، انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہو کر پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے میں اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پاراچنار اور ملک کے دوسرے حصوں میں وارڈ لیول تک پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال کریں گے تاکہ پارٹی کو ایک ادراہ بنا کر عوام کہ خدمت کی جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات