Live Updates

اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ کے اندر نیٹ ورک بےنقاب ہو گیا

وزارت خزانہ کے اندر موجود تین لوگ اسحاق ڈار کو وقت سے پہلے اسد عمر اور کابینہ کے فیصلے پہنچاتے تھے،اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر ہر اطلاع اسٹاک مارکیٹ میں پہنچا دیتے تھے، مزید کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 مئی 2019 16:51

اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ کے اندر نیٹ ورک بےنقاب ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2019ء) :سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نیٹ ورک بےنقاب ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے اندر اسحاق ڈار کا ایک گروپ موجود تھا جو وقت سے پہلے اسحاق ڈار کو اسد عمر اور کابینہ کے فیصلے پہنچاتا تھا۔ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر ہر اطلاع اسٹاک مارکیٹ میں پہنچا دیتے تھے۔

مشیر خزانہ نے ان افسران کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ہٹائے جانے والوں میں اسپیشل اسٹنٹ ٹو وزیر خزانہ شامل ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ٹیم کےا ہم رکن تھے۔ایس او ٹو وزیر خزانہ بھی اسحاق ڈار کی ٹیم کا حصہ تھے۔تینوں اشخاص نے گذشتہ 9ماہ کے دوران ہر فیصلہ وقت سے پہلے اسحاق ڈار کو پہنچایا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین نے معیشت اور پی ٹی آئی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

خیال رہے اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر ملکی ممیشت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ ملک کی معاشی صورتحال بگڑنے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے موجودہ حکومت کو مفید مشورے بھی دئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے۔

حکومت کو چاہئیے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے انٹرسٹ ریٹ کو کم کر کے کاروباری حضرات کا حوصلہ بڑھائے، ترقیاتی کام شروع کرے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریورس گئیر لگا کر ملک کو راستے پر لایا جائے۔ یہی وہ ملک ہے جس میں چالیس سال کے کم ترین انٹرسٹ ریٹ تھے، افراط زر کی شرح بھی چالیس سال کی کم ترین سطح پر تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس کیا تو اس پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اس تبدیلی پر رد عمل دیا تھا۔ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی کے تحت اب اسحاق ڈار وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغامات جاری کرتے اور معاشی بحالی کے حوالے سے حکومت کو مشورے دیتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات