یہ لوگ اتنی تباہی کرکے گئے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا. صمصام بخاری

دونوں جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لئے ایک ہوئی ہیں، ڈالر کے بائیکاٹ پر ڈالر مارکیٹ میں لائیں گھر پر نہ رکھیں. صوبائی وزیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 مئی 2019 13:52

یہ لوگ اتنی تباہی کرکے گئے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا. صمصام بخاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی۔2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا یہ لوگ اتنی تباہی کرکے گئے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، دونوں جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کے لئے ایک ہوئی ہیں، ڈالر کے بائیکاٹ پر ڈالر مارکیٹ میں لائیں گھر پر نہ رکھیں. تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کہتی ہے ہمیں اس ملک پراعتبار ہے، 22 ویں دفعہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا، چارٹر آف ڈیموکریسی پر ن لیگ نے بے نظیر بھٹوکو دھوکا دیا تھا.

(جاری ہے)

صمصام بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ارادہ نہیں تھا لیکن یہ لوگ اتنی تباہی کرکے گئے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا. وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ہمارا کوئی وژن نہیں تھا. ڈالر کی قیمت میں اضافے پر ان کا کہنا تھا عوام ڈالرکوگھرمیں نہ رکھیں انہیں فروخت کریں، ڈالرفروخت کریں گے تویہ پیسہ عوام کے مفاد میں جائےگا.

صمصام بخاری نے مزید کہا ہم اس صورتحال سے جلد نکلیں گے، ڈالر کے بائیکاٹ پر ڈالر مارکیٹ میں لائیں گھر پر نہ رکھیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایساٹیلنٹ ہے جو دوسرے ممالک میں نہیں ، آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی اتنی نہیں ہو رہی جتنی ہونی چاہیے، ہر چیز کنٹرول ہے تاکہ ہماری نسل مشکلات سے دو چار نہ ہو. صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا حکومتی کارکردگی سے متعلق آئندہ الیکشن پر پتہ چلے گا، ڈالراصل قیمت پر نہیں ہوگا تو برآمدات نہیں ہوگی ، سیاسی پنڈت بتائیں کتنی بار آئی ایم ایف کے پاس گئے. انہوں نے کہا کہ جو کریں گے عوام کی بہتری کے لئے کریں گے، آئی ایم ایف کا پیسہ ایون فیلڈ اور رائے ونڈ سیکورٹی پر جاتا تھا ، قرضہ ہم نے نہیں لیا لیکن قسطیں اتار رہے ہیں.