نوازشریف پر33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی مبینہ خریداری کا الزام

احتساب عدالت نے نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کو باقاعدہ نواز شریف سے پوچھ گچھ کی اجازت دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 مئی 2019 15:23

نوازشریف پر33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی مبینہ خریداری کا الزام
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 مئی۔2019ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی مبینہ خریداری کا الزام ہے. ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی مبینہ خریداری کا الزام ہے، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کو باقاعدہ نواز شریف سے پوچھ گچھ کی اجازت دیدی ہے‘نیب کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پوچھ گچھ کرے گی.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر 33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں سال 2015اور 2016 میں خریدنے کا الزام ہے‘یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تفتیشی افسر عبدالماجداس حوالے سے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے کیمپ جیل میں پوچھ گچھ کرچکے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں پوچھ گچھ کی جائے گی. دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جار ی کردیا ہے.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد وں پر دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی،نوازشریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے. خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلاہیں، درخواست ضمانت منظورکی جائے‘عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا. عدالت نے نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کردی. خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلاہیں، درخواست ضمانت منظورکی جائے‘عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا.