مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری محمد یٰسین کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

منگل 21 مئی 2019 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری اور مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری محمد یٰسین کی طرف سے تھانہ آبپارہ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبران مصالحتی کمیٹی پیر سیّد محمد علی واسطی، شیخ خضر الرشید ایڈووکیٹ، حاجی شفیع اللہ، چوہدری محمد اقبال، محمد خالد قریشی، چوہدری اشرف فرزند، عامر ملک، محمد مزمل،رانا لیاقت خان، لطیف انجم چوہان، محمد ندیم اشرف، اظہر اقبال، طارق محمود بیگ، چوہدری طارق محمود، محمد ایاز خان، محمد اکبر، عطیہ رسول، فرح جاوید، شازیہ اشتیاق، ڈی ایس پی تھانہ آبپارہ سید امتیاز شاہ، ایس ایچ او چوہدری غلام رسول، محرر تھانہ ملک فاروق، محرر مصالحتی کمیٹی محمد خان، اختر زیب، آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان، مزدور رہنماء محمد اکرم بھٹی، پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری چوہدری بلال محمود، یو سی چیئرمینز راجہ وحید الحسن، سردار مہتاب خان، فرمان مغل، احمد خان، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری منیر اشرف، جماعت اہل سنت ضلع اسلام آباد کے ناظم اعلیٰ پیر عبید احمد ستی، حافظ محمد اکرم، سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اورنگزیب خان، راجہ شاکر زمان کیانی، صوفی محمود علی، حاجی مشتاق احمد شاہد، حاجی صابر، مرزا سعید اختر، حسن اختر، چوہدری ناصر گجر، محمد سرفراز ملک، احمد علی شیرازی، عمر جھبانہ، مہر افتخار سیال، فیصل کھوکھرکے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بارکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس مہینے کو تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہے کیونکہ یہ برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں دوزخ کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اس مہینے میں روزے سے خواہشات کو قابو میں رکھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،رمضان المبارک گناہوں کی بخشش کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کا احساس پیدا کرتا ہے اوریہی تقوی ٰ کی بنیاد ہے، روزے کے ذریعے ہم عبادات،معاملات،اخلاقیات اور معاشرت غرضیکہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے خالق و مالک کائنات کے حکم کے مطابق زندگی گزارنے والے بن سکتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں پیر قاری عبید احمد ستی نے پولیس و فوج کے شہداء جنہوں نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ان کی بخشش اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکرائی۔