کرکٹ وشوبزستاروں کا معصوم ’فرشتہ‘ کے قاتل کوعبرتناک سزادینے کا مطالبہ
درندہ صفت قاتلوں نے بچی کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ شدید تشدد کا نشانہ بناکر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا
بدھ 22 مئی 2019 20:33
(جاری ہے)
گلوکاروسیاستدان جواد احمد نے معصوم فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی وقتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں لاہور میں رہتا ہوں لیکن میرا تعلق پاکستان کے ہر صوبے سے ہے۔
میرا دل خیبرپختونخواہ اورفاٹا میں رہتا ہے۔ جواد احمد نے کہا کہ جس طرح میں نے زینب کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا اسی طرح ننھی فرشتہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں۔ بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابل یقین ہے۔ فرشتہ کی تصویر نے میرادل خون کردیا ہے۔ فرشتہ کے گنہگاروں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی و قتل پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں درندوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ ایک کے بعد ایک کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اس سلسلے میں قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان درندوں کو عبرت کا نشان بنایاجاسکے۔ خدارا کچھ کریں!!نامور اداکار فیصل قریشی نے شاہد آفریدی کا یہی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اورننھی فرشتہ کے لییانصاف کا مطالبہ کیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے فرشتہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ننھی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش کی تصویر کو شیئر کرنا بند کریں۔اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نیقرآن کی ایک آیت کا ترجمہ شیئر کیا جس میں زمین میں فساد پھیلانے والوں کے لیے دردناک سزاکا ذکر کیا گیا ہے۔ اس آیت کا حوالہ دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے ننھی فرشتہ کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.