عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا ہائیکنگ کلب بنانے کا فیصلہ

جمعرات 23 مئی 2019 11:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ہائیکنگ کلب بنانے کااصولی فیصلہ کرلیاہے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹرسپورٹس فاروق حسین کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں ڈیپارٹمنٹ سپورٹس اینڈ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرسپورٹس فاروق حسین نے ہائیکنگ کلب کی اہمیت کے بارے میں بتایاکہ ہائیکنگ صحت مندانہ مشغلہ ہے اوراس کاسب سے بڑافائدہ یہ ہوگاکہ پاکستان کے مختلف علاقوں کوڈسکورکرنے کاموقع ملے گااورسیاحت کوفروغ دینے میں مددملے گی۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہائیکنگ کلب کے ممبرزکے منتخب ہونے کے بعد اس کوحتمی منظوری کیلئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخورشیدخان کوبھیج دیا جائے گا۔