ڈویژنل کمشنر ِ، ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے خیال کاسترو کا رمضان بازاروں کا دورہ، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور معیار کا جائزہ

جمعرات 23 مئی 2019 18:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) : ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی،ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر اور ایم پی اے خیال احمد کاسترو نے مشترکہ طور پر رمضان بازاروں کا معائنہ کیا۔وہ مین سمندری روڈ سمن آباد،کلیم شہید پارک نڑوالا روڈ اوردیگر علاقوں کے رمضان بازاروں میں گئے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنرز مصور خاں نیازی،شمائلہ منظوراوردیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے صارفین میں کپڑے کے تیارکردہ ماحول دوست شاپنگ بیگز بھی تقسیم کئے اور شہریوں سے کہا کہ وہ پلاٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال سے اجتناب کریں جو ماحولیاتی تحفظ میں مسائل پیدا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر نے مختلف سٹالز پر اشیاء کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ صیام کے بقیہ ایام میں بھی صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی اور بہترین انتظامات برقرار رہنے چاہیں ۔

انہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور کہا کہ سٹالز پر نظم وضبط برقرار رکھا جائے۔انہوں نے خریداری کے لئے موجود مرد وخواتین سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے مختلف سٹالز پرپھلوں وسبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور اشیاء کے معیاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کے انچارج افسران سے کہا کہ سارا دن وقفے وقفے سے سٹالز پر اشیاء کا معیار چیک کرتے رہیںاورغیر معیاری اشیاء کی فروخت کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی فیئر پرائس شاپ پر سبسڈی پر فروخت ہونے والی اشیاء کی کسی لمحہ قلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مختلف اشیائے خوردونوش کی طلب پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ طلب ورسد میں توازن برقرار رہے۔

۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا مقصد رمضان بازاروں کے فوائد کو عام آدمی تک پہنچانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازارمیں صفائی ستھرائی،میڈیکل کیمپ پر سہولیات،وزن کے پیمانے بھی چیک کئے۔ایم پی اے خیال احمد کاسترو نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ماہ صیام کے دوران رمضان بازاروں کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے جہاں صارفین کو سستی چینی،آٹااورفیئر پرائس شاپس پر سبزیاں ودیگر اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے ضلع کے رمضان بازاروں میں عمدہ انتظامات پرڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ بہترین انتظامات آخری روز تک برقرار رکھے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بتایا کہ عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اوورچارجنگ کرنے والوں کو جرمانے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :