کراچی،آئندہ پیر تک گندم کے گوداموں کی فزیکل ویریفیکیشن کا عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے،ہر ی را م کشوری لال

صوبائی وزیرزمینی حقائق سے برعکس رپورٹ دینے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیں،صوبائی وزیر

جمعرات 23 مئی 2019 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) آئندہ پیر تک گندم کے گوداموں کی فزیکل ویریفیکیشن کا عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ صوبائی وزیرزمینی حقائق سے برعکس رپورٹ دینے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیںہر ی را م کشوری لال کراچی 23 مئی۔صوبائی وزیر ہر ی را م کشوری لال نے کہا ہے کہ آئندہ پیر تک گندم کے گوداموں کی فزیکل ویریفیکیشن کا عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

زمینی حقائق سے برعکس رپورٹ دینے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے محکمہ خوراک کے اجلاس کی زیرصدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں سیکریٹری خوراک ہارون احمد ،ڈائریکٹر فوڈ سندھ سید افضال احمد ،تما م ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر ہری را م کشوری لا ل نے کہا کہ ڈو یڑنل افسرا ن نے ہدایا ت پر عمل نہ کیا تو ان کے خلا ف ایف آئی آر در ج کروائی جا ئے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فلور مل مالکان محکمہ خوراک کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں ان سے بقایاجات کی وصولی کا عمل تیز کیا جائے اور دس روز میں مکمل کیا جائے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے گند م گی بین الصو با ئی نقل وحمل پر پابندی عائد کردی ہے اس پابندی کو یقینی بنایا جائے اور سر حدی اضلا ع کے افسران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے گندم کی دیگر صوبوں کو ترسیل پر کڑ ی نظر رکھیں۔صوبائی وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ تھر کے قحط متاثرین کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :