Live Updates

کراچی، پی ٹی آئی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر غیر اخلاقی زبانیں استعمال کر رہے ہیں،حلیم عادل شیخ

جمعرات 23 مئی 2019 22:34

کراچی، پی ٹی آئی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر غیر اخلاقی زبانیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر غیر اخلاقی زبانیں استعمال کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب ، طلال چوھدری جس طرح کی زبان میڈیا میں بیٹھ کر استعمال کر رہے ہیں وہ ان کے کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔

عزت و زلت اللہ کے ہاتھ میں عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے بہت عزت دے ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے آج وہ رسوا ہوکر جیلوں اور عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ عمران خان نے سب سے بڑا کام یہ کیا ہے کہ عوام کے پئسے کھانے والوں کا احتساب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا فصل الرحمان صاحب مسلسل حکومت کا حصہ رہنے کے بعد اس مرتبہ پہلی بار حکومت سے باہر جو بات مولانا صاحب سے برداشت نہیں ہورہی ہے اور تحریکیں چلانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

عوام ان سب کرپٹ حکمرانوں کو جان چکی ہے۔ تحریکیں چلانے کی باتیں کرنے والے تمام تر سیاسی لیڈران کرپشن کے کیسوں میں نیب و عدالتوں سے ضمانتوں پر ہیں وہ کیا تحریکیں چلائیں گے۔ تحریکیں عوام کے حقوق کے لئے چلائی جاتی ہیں پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ن لیگ نے کرپشن کے اپنے بچوں کو باہر ملک سیٹل کیا آج جب احتساب ہوتے دکھائی دے رہا یہ لوگ اپنی آسائشوں کی جنگ لڑنے کے لئے تحریکیں چلانے کی باتیں کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات