کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھینا گیا کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی ادویات سے بھرا کنٹینر برآمد کرلیا

پولیس نے ملزمان کو سکھن ندی کے قریب سے ادویات سے بھرے کنٹینر سمیت گرفتار کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 24 مئی 2019 15:52

کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھینا گیا کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی ادویات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، آصف خان) ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ اسٹیل ٹاو¿ن پولیس نے چھینا گیا کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی ادویات سے بھرا کنٹینر برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکھن ندی کے قریب سے ادویات سے بھرے کنٹینر سمیت گرفتار کیا۔ یہ ملزمان تھانہ اسٹیل ٹاو¿ن کے علاقے سے 16 مئی 2019کو قیمتی ادویات سے بھرے کنٹینر کو نواب شاہ جاتے ہوئے چھین کر نامعلوم مقام پر روپوش ہو گئے تھے۔

پولیس نے بہترین حکمت عملی، ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ان کا سُراغ لگایا اور پھر بڑی خاموشی سے ان کے خلاف آپریشن کر کے ان سے چھینا گیا مال گرفتار کر لیا۔ اس دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ باقی کے چار ملزمان فی الحال مفرور ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔

گرفتار ملزمان کے فرار چار ساتھیوں کی شناخت حاصل کر کے گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ملزمان کیخلاف تھانہ گڈاپ سٹی میں تین سے زائد ڈکیتی اور دیگر نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔پولیس ملزمان کا مزید کرائم ریکارڈ اکٹھا کر رہی ہے۔گرفتار ملزمان میں اظہر نوید اور خادم حسین شامل ہیں۔