Live Updates

ایم کیو ایم نئے صوبے کے قیام کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کریگی، ترجمان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

10 سالوں میں2ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا، سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا،سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب بھی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، ترجمان

ہفتہ 25 مئی 2019 14:04

ایم کیو ایم نئے صوبے کے قیام کیلئے ہر قانونی راستہ اختیار کریگی، ترجمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیوایم)پاکستان نے کہا ہے کہ وہ سندھ میں نئے صوبے کے قیام سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطوں سمیت ہر قانونی راستہ اختیارکریگی۔ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے یہ بیان وزیراعظم عمران خان کے سندھ میں نئے صوبے کی حمایت نہ کرنے کے بیان کے بعد سامنے آیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا سندھ میں نئے صوبے سے متعلق موقف ان کی جماعت کی رائے ہوسکتی ہے ایم کیوایم سمجھتی ہے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے لیے آگے بڑھا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں نئے صوبے کے قیام سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے کریگی اور اس مقصد کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ترجمان نے کہاکہ10سالوں میں2ہزار ارب روپے کا فنڈ چوری کیا گیا، سندھ کے شہروں کا استحصال کیا گیا جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نہ صرف شہری نوجوانوں کا روزگار چھینا گیا بلکہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں تعصب بھی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات