فیصل آباد،ایف آئی اے فیصل آباد دفتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب نہ ہونے کی وجہ سے افسران وملازمین من مانی ڈیوٹی کرنے لگے

ہفتہ 25 مئی 2019 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ایف آئی اے فیصل آباد دفتر میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب نہ ہونے کی وجہ سے افسران وملازمین من مانی ڈیوٹی کرنے لگے، مرضی سے ڈیوٹی پر آنے کی وجہ سے دو ر دراز سے آنیوالے سائلین کوشدید خواری کا سامنا ہے ، تفصیل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا دفتر جھنگ روڈ پر ائیر ایونیوسٹی میں سرکاری بلڈنگ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں افسران کی عدم توجہ اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث تعینات تمام اعلی و ماتحت افسران اور ملازمین من مرضی سے ہی ڈیوٹی پر آتے ہیں اور کوئی پوچھ گچھ نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر تفتیشی افسران و ملازمین اکثر غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے انکوائریوں و مقدمات کے دور دراز سے آنیوالے سائلین سارا دن طویل انتظار کرکے کسی قسم کی شنوائی ہوئے بنا ہی واپس لوٹنے پر مجبورہوتے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی اے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب کروایا جائے تاکہ افسران وملازمین بروقت اور مکمل ڈیوٹی کرسکیں اور سائلین کے مسائل کا ازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :